دبئی میں راکھی ساونت کا صبا قمر کو اچانک سرپرائز، گلدستہ پیش
دبئی( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی فنکارہ راکھی ساونت کی دبئی میں اچانک ملاقات ہوئی، جس دوران راکھی ساونت نے صبا قمر کو گلدستہ اور انگوٹھی دے کر خوشگوار انداز میں حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں راکھی ساونت کو گلدستہ لیے صبا قمر کے پاس آتے اور انہیں گرمجوشی سے سرپرائز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں فنکاراؤں نے ملاقات کے دوران ہنسی مذاق کیا اور ایک ساتھ رقص بھی کیا، جسے مداحوں نے پسند کیا۔بعدازاں صبا قمر نے سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلدستے اور انگوٹھی کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں کی ملاقات کی ویڈیوز مختلف سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر ہونے لگیں۔پاک بھارت فنکاراؤں کی یہ دوستانہ ملاقات مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی، جبکہ دونوں کے خوشگوار انداز اور باہمی میل جول کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا۔