دنانیر مبین کی گلوکاری میں انٹری، پہلا گانا ’ٹچ‘ ریلیز

دنانیر مبین کی گلوکاری میں انٹری، پہلا گانا ’ٹچ‘ ریلیز

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا شخصیت دنانیر مبین نے اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی قسمت آزمانا شروع کردی، ان کا پہلا گانا ’’ٹچ‘‘ جاری کردیا گیا۔دنانیر مبین نے نئے گانے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرنے کے لیے انسٹاگرام پر تشہیری ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ گانے کی تیاری میں خاصی محنت کی گئی ہے اور امید ظاہر کی کہ شائقین اسے پسند کریں گے۔’’ٹچ‘‘ میں دنانیر مبین کے ساتھ گلوکار حیدر مستحسن نے بھی آواز شامل کی ہے۔ گانے میں تیز رفتار دھن اور بھرپور موسیقی کے امتزاج سے پاپ انداز پیش کیا گیا ہے۔دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی، جس کے بعد اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور ’’صنفِ آہن‘‘ اور ’’محبت گمشدہ میری