معروف مصور احمد پرویز کی آج 47ویں برسی منائی جا رہی ہے

معروف مصور احمد پرویز کی آج 47ویں برسی منائی جا رہی ہے

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان کے معروف اور عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والے مصور احمد پرویز کی 47ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔احمد پرویز 7 جولائی 1926ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی منفرد فنکارانہ صلاحیتوں اور رنگوں کے دلکش امتزاج کے ذریعے تجریدی مصوری میں ایک جداگانہ انداز متعارف کرایا۔ان کے فن پاروں کی نمائشیں لاہور، لندن اور نیویارک میں منعقد ہوئیں، جہاں عالمی سطح کے فنونِ لطیفہ کے ناقدین نے ان کے کام کو بھرپور سراہا۔ فن کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا۔احمد پرویز 5 اکتوبر 1979ء کو 53 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں، تاہم ان کے تخلیق کردہ فن پارے آج بھی رنگوں کی دنیا میں ان کی یاد کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔