بشریٰ انصاری 70 برس کی ہوگئیں، عمر چھپانے پر یقین نہیں

بشریٰ انصاری 70 برس کی ہوگئیں، عمر چھپانے پر یقین نہیں

Oct 5, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ وہ 70 برس کی ہوچکی ہیں اور انہیں اپنی عمر بتانے میں کبھی جھجک محسوس نہیں ہوئی۔ایک حالیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ اپنی عمر سب کو فخر سے بتاتی ہیں اور انہوں نے کبھی اسے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ کسی نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی عمر کیوں بتاتی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کی ایسی کون سی فلمیں چل رہی ہیں کہ وہ عمر چھپاتی پھریں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر وہ 70 برس کی ہیں اور دیکھنے میں اتنی عمر کی نہیں لگتیں تو یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے، کیونکہ 70 سال کی عمر میں 50 برس کی دکھائی دینا اچھی بات ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ کم وزن کے ساتھ زندگی گزاری، پنجاب سے تعلق ہونے کی وجہ سے لوگ انہیں اکثر پتلا اور کمزور کہتے تھے، تاہم اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اس کا فائدہ ہورہا ہے۔