رجب بٹ کا مسٹر پتلو کو حوصلہ، مشکل وقت میں ساتھ نبھانے کا اعلان

رجب بٹ کا مسٹر پتلو کو حوصلہ، مشکل وقت میں ساتھ نبھانے کا اعلان

Nov 3, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( شو بز ڈیسک)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے نام جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد مسٹر پتلو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے معذرت کی اور پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔اس صورتحال میں رجب بٹ نے ماضی کے اختلافات بھلا کر اپنے سابق دوست کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی، لیکن انہوں نے ماضی میں ایک ساتھ اچھا وقت گزارا ہے۔رجب بٹ نے کہا کہ مشکل وقت میں ہی حقیقی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ بھی مسٹر پتلو کے لیے دعاگو ہیں اور ان سے بات کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔