اداکار عمر شہزاد کے گھر ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام اسماعیل رکھ دیا

اداکار عمر شہزاد کے گھر ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام اسماعیل رکھ دیا

Nov 3, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار عمر شہزاد کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔اداکار نے یہ خوش خبری اپنی اہلیہ شانزے لودھی کے ہمراہ انسٹاگرام پر شیئر کی اور نومولود بیٹے کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔عمر شہزاد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اسماعیل رکھا ہے۔واضح رہے کہ عمر شہزاد نے سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے فروری 2025 میں شادی کی تھی۔