مرزا اشتیاق بیگ نے کرن خان کو شادی پر کیسے آمادہ کیا؟ اداکارہ نے بتا دیا

مرزا اشتیاق بیگ نے کرن خان کو شادی پر کیسے آمادہ کیا؟ اداکارہ نے بتا دیا

Nov 3, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے شادی کے فیصلے اور دولت کی خاطر رشتہ قائم کرنے کی تنقید پر وضاحت کردی۔کرن خان نے حال ہی میں نادیہ خان کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ابتدا میں شادی کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں، تاہم مرزا اشتیاق بیگ سے پہلے سے واقف تھیں کیونکہ وہ ان کی فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کر چکی تھیں۔اداکارہ کے مطابق دونوں کو ایک دوسرے کی رفاقت کی ضرورت تھی، لیکن ماضی کے تلخ تجربات کے باعث نئے رشتے کے آغاز میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے۔ اب انہیں افسوس ہوتا ہے کہ وہ پہلے ایک دوسرے سے کیوں نہ ملے۔کرن خان نے بتایا کہ شادی کی پیشکش مرزا اشتیاق بیگ نے کی اور انہوں نے معاملے کو طول دینے کے بجائے براہِ راست ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے رشتے کی بات آگے بڑھائی۔ تمام معاملات تیزی اور آسانی سے طے ہوئے، جسے اداکارہ نے اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کرلیا۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے تک تنہا زندگی گزارنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں کسی اپنے کے ساتھ بانٹنے کا تجربہ کتنا خوبصورت ہوتا ہے۔بڑے گھر میں رہنے سے متعلق سوال پر کرن خان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے گھر کا حجم اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اصل بات وہاں ملنے والا سکون اور اپنائیت ہے۔دولت کی خاطر شادی کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی محنت کرکے اپنی کمائی سے گزارا کیا اور شادی سے پہلے بھی اچھی زندگی گزار رہی تھیں، اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ شادی کے بعد ان کی زندگی غربت سے امارت میں بدل گئی۔واضح رہے کہ کرن خان اور مرزا اشتیاق بیگ نے رواں سال ستمبر میں مسجد الحرام میں نکاح کیا تھا۔