امریکا سے اتحاد کافی نہیں، خلیجی ممالک خود انحصاری بڑھائیں:قطر

امریکا سے اتحاد کافی نہیں، خلیجی ممالک خود انحصاری بڑھائیں:قطر

Sep 7, 2026|ویب ڈیسک

دوحہ( مانیٹر نگ ڈیسک) قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اہم ہے، تاہم صرف اس پر انحصار کافی نہیں ہوگا۔ماجد الانصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ خلیجی ریاستوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ سلامتی کے شعبے میں خود انحصاری ہی مستقبل میں آگے بڑھنے کا مؤثر راستہ ہے۔قطری ترجمان کے مطابق خلیجی ممالک کو اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کی ضرورت ہے، لیکن اپنی سلامتی کے لیے مکمل طور پر ان پر بھروسا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں کو دفاعی تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتیں بڑھانے اور خود انحصاری کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب امریکا کے سابق مرکزی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ اور ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے بھی تسلیم کیا ہے کہ مشرقی خلیجی ریاستوں میں امریکی فوجی اڈوں کو پہلے کی طرح برقرار رکھنا اب قابلِ عمل نہیں رہا۔افغانستان اور عراق میں اتحادی افواج کی قیادت کرنے والے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے فوجی اڈے اور بنیادی ڈھانچہ اب باہمی دباؤ اور اثراندازی کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔