قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں 5 معاہدے طے

قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں 5 معاہدے طے

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک نے دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 5 معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کیے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ قطر اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا باہمی دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت فراہم کرے گا۔ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے مطابق سپریم اسٹریٹجک کمیٹی کے 12ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والے معاہدوں میں باہمی دفاعی تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تعلیم کے شعبے میں تعاون، امن و مصالحت اور تنازعات کے حل سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے علاوہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور مارکیٹ کی نگرانی کے شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر بھی دستخط کیے۔