ایران کی معمولی جارحیت پر بھی تباہ کن جوابی حملوں کی دھمکی

ایران کی معمولی جارحیت پر بھی تباہ کن جوابی حملوں کی دھمکی

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل احمد واحدی نے مخالفین کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف معمولی جارحانہ اقدام کا جواب بھی تباہ کن اور دردناک حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔احمد واحدی کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی نوعیت کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا اور اس کے خلاف کسی بھی چھوٹی کارروائی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔ایرانی کمانڈر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں جوابی کارروائی کی شدت مخالف فریق کے لیے تباہ کن اور تکلیف دہ ثابت ہوگی۔