پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 1450 ارب روپے کرنے کی تجویز، مختلف شعبوں میں فنڈنگ میں اضافہ

4 گھنٹے قبل
پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 1450 ارب روپے کرنے کی تجویز، مختلف شعبوں میں فنڈنگ میں اضافہ

لاہور( کامرس ڈیسک) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ 1450 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں 4.4 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ماحولیاتی اور خصوصی منصوبوں کے لیے فنڈنگ میں نمایاں اضافہ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل سیکٹر کے لیے 564 ارب روپے، انفراسٹرکچر کے لیے 380 ارب روپے، پروڈکشن سیکٹر کے لیے 177 ارب روپے اور سروسز سیکٹر کے لیے 116 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح دیگر شعبوں کے لیے 150 ارب روپے جبکہ گورننس سیکٹر کے لیے 61 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ان تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔