پشاور( اباسین خبر) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں احتسابی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف علاقائی سطحوں پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔اس حوالے سے سابق گورنر خیبرپختونخوا اور پارٹی رہنما شاہ فرمان نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ احتسابی کمیٹیاں صوبے کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع میں تنظیمی امور اور شکایات کا جائزہ لیں گی۔پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور، ہزارہ، ملاکنڈ اور جنوبی اضلاع کی سطح پر الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں نگرانی اور رپورٹنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ان کمیٹیوں کے قیام کا مقصد تنظیمی نظم و ضبط کو بہتر بنانا، شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانا اور احتسابی عمل کو مزید فعال کرنا ہے۔کمیٹیاں اپنی سفارشات اور رپورٹس پارٹی قیادت کو پیش کریں گی، جن کی روشنی میں آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں احتسابی نظام مضبوط بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیوں کا قیام
2 گھنٹے قبل