پشاور( اباسین خبر)تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں ان کی جماعت کے سوا دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، جبکہ نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر یا اہم رہنما وہاں موجود ہوتا تو انتخابی ادارے فوری کارروائی کرتے، تاہم موجودہ صورتحال میں اداروں کی خاموشی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔شفیع جان کے مطابق تحریک انصاف نے گلگت بلتستان جمہوری تحریک کے ساتھ اتحاد کیا تھا، لیکن اسے بھی منسوخ کر دیا گیا، جبکہ جماعت کے امیدواروں کو آزاد حیثیت دے دی گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنا فیصلہ کر چکے ہیں اور 7 جون کو تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کے تحفظ اور انتخابی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ ان کے بقول اگر ضرورت پڑی تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
گلگت بلتستان میں انتخابی عمل جانبدارانہ قرار، تحریک انصاف کا احتجاجی انتباہ
7 گھنٹے قبل