ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کو دے دیا گیا

ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کو دے دیا گیا

Nov 10, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی بجائے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی پی ایل) کو ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دے دیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک بھر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قومی قیمت مقرر کرنے کا مکمل اختیار پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو سونپ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی سے لدے بحری جہازوں کی درآمد کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جو آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔توقع ہے کہ ایل پی جی کی درآمد اور قیمتوں کے تعین کے نئے نظام کے نتیجے میں ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔