بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر وطن بھیجے
Nov 10, 2026|ویب ڈیسک
کراچی (کامرس ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال اکتوبر کے دوران 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.8 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2026ء کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران ترسیلات زر میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ، جولائی سے اکتوبر کے دوران بیرون ملک پاکستانی کارکنوں نے مجموعی طور پر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔اکتوبر کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 98 کروڑ 16 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور برطانیہ سے 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔