سیفائر سوڈا ایش منصوبے میں پیش رفت، صنعتی شعبے کے لیے اہم سنگ میل قرار

1 گھنٹے قبل
سیفائر سوڈا ایش منصوبے میں پیش رفت، صنعتی شعبے کے لیے اہم سنگ میل قرار

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان میں صنعتی اور کیمیکل شعبے کے اہم اسٹریٹجک منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیفائر سوڈا ایش پروڈکشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منصوبے کے لیے خوشاب کی مہاجر کینال سے 2.7 کیوسک پانی مختص کر دیا گیا ہے، جس سے اس کی آپریشنل استعداد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔سوڈا ایش شیشہ، ڈٹرجنٹس، ٹیکسٹائل اور دیگر کیمیکل صنعتوں میں استعمال ہونے والا اہم خام مال ہے۔ حکام کے مطابق مقامی سطح پر اس کی پیداوار میں اضافہ سے درآمدی انحصار کم ہوگا، سپلائی چین مستحکم ہوگی اور صنعتی بنیاد مضبوط ہوگی۔منصوبے سے ملکی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت متوقع ہے۔ حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری سرمایہ کاری پر مبنی صنعتی ترقی اور طویل المدتی معاشی استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔