وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا اقدام، چودھری محمد رشید وزارت سے برطرف

7 گھنٹے قبل
وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا اقدام، چودھری محمد رشید وزارت سے برطرف

مظفرآباد( اباسین خبر) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چودھری محمد رشید کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ذرائع وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق چودھری محمد رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے وزیر تھے۔ ان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنے اور ممکنہ سیاسی شمولیت کے اشارے دینے کا الزام بھی سامنے آیا ہے۔چودھری محمد رشید نے ابتدا میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اسمبلی رکنیت حاصل کی تھی اور بعد ازاں سیاسی حالات کے مطابق مختلف گروپوں کا حصہ بنتے رہے۔ وہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تنویر الیاس کی حمایت بھی کر چکے ہیں۔تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد وہ پی ٹی آئی کے فاروڈ بلاک میں شامل رہے، جبکہ بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ذرائع کے مطابق حالیہ سیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کے بعد انہیں فیصل ممتاز راٹھور کی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم اب انہیں کابینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔