سعودی عرب میں ایشین کپ 2027 کی تیاریاں مقررہ شیڈول کے مطابق جاری
Oct 16, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ 2027 کے ایشین فٹ بال کپ کی تیاریاں طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہیں اور حالیہ حملوں کے باوجود ٹورنامنٹ کے انتظامات متاثر نہیں ہوئے۔ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق مقابلوں کے انعقاد کے لیے کھیلوں کے مقامات، دیگر سہولتوں اور معاون خدمات کی تیاری کا کام مقررہ شیڈول کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ ایشین کپ 7 جنوری سے 5 فروری 2027 تک سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔اس ہفتے کے آغاز میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے بھی کہا تھا کہ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کی ضرورت سے متعلق فیصلہ کرنے میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔