انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی

Oct 16, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔انگلش ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے مقامی ہوٹل روانہ ہوگئی۔ ٹیم ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ 20 اکتوبر کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوں گے، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔