پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن برقرار ہے، ترجمان پیسکو نے واضح کیا ہے کہ یہ صورتحال بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث پیدا ہوئی۔ترجمان کے مطابق جبری لوڈ مینجمنٹ کا مقصد صارفین کو مہنگے ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کے اضافی اخراجات سے بچانا ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بجلی کی پیداوار کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی طلب دو ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ فراہمی صرف تیرہ سو اکیاون میگاواٹ ہے، جس کے باعث طلب اور رسد میں نمایاں فرق پیدا ہو گیا ہے۔اسی کمی کے پیش نظر معمول کے شیڈول کے علاوہ تین سے چار گھنٹے اضافی لوڈ مینجمنٹ بھی کی جا رہی ہے، تاہم ادارہ کوشش کر رہا ہے کہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
خیبرپختونخوا میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، طویل بریک ڈاؤن اور اضافی لوڈ مینجمنٹ جاری
2 دن قبل