کراچی( اباسین خبر) منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار انمول عرف پنکی کو سخت سیکیورٹی میں سینٹرل جیل سے عدالتی کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو درخشاں اور گزری تھانوں میں درج 9 مقدمات کے سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مزید تفتیش اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ کیس کی مکمل چھان بین کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔