اباسین خبر

پی آئی اے کے چیئرمین اسلم آر خان انتقال کر گئے

پی آئی اے کے چیئرمین اسلم آر خان انتقال کر گئے

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کر گئے ہیں۔پی آئی اے حکام کے مطابق اسلم آر خان کئی روز سے علیل تھے اور چند دن قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔وہ گزشتہ چھ دہائیوں سے پی آئی اے سے وابستہ رہے اور ادارے میں انہیں ایک شفیق اور رہنمائی کرنے والی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔پی آئی اے کی تنظیم نو اور اسے دوبارہ منافع بخش بنانے میں ان کے فیصلوں کو اہم قرار دیا جاتا ہے۔ وہ بروقت اور مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں کی سرپرستی بھی کرتے رہے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلم آر خان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز تھا اور ان کے انتقال سے ادارہ سوگوار ہے۔مرحوم کا نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد ان کی رہائش گاہ خیابان غازی، ڈیفنس کراچی میں ادا کیا جائے گا۔