پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار

8 گھنٹے قبل
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ملک میں آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہو گا۔