پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ

Sep 22, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کردیا۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے مقرر کردی گئی۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے 22 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں تبدیلی کی، جبکہ نئی قیمتیں عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔