صوابی میں ایف بی آر گودام سے 25 کروڑ کی سگریٹس غائب
Sep 22, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) صوابی میں ایف بی آر کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے مالیت کی سگریٹس غائب ہونے کا مقدمہ ایف آئی اے نے درج کرلیا۔ایف آئی آر میں ایف بی آر کے افسران اور متعلقہ کمپنی کے ایک اہلکار کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، غفلت اور ملی بھگت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق گودام میں اسٹاک رجسٹر، سی سی ٹی وی اور آمدورفت کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مزید ایف بی آر افسران اور دیگر افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔