امریکا ایران سفارتی پیشرفت کی امید، تیل سستا ہوگیا
Sep 22, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں سفارتی پیش رفت کی امید کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر آگئیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث سرمایہ کاروں نے صورتِ حال کا جائزہ لیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت 2.16 ڈالر کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.15 ڈالر کم ہوکر 98.15 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے رواں ہفتے سفارتی راستہ نکلنے کی امید سے تیل کی قیمت میں شامل خطرے کا اضافی حصہ کم ہوا ہے۔