انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا

Sep 22, 2026|ویب ڈیسک

کراچی،( کامرس ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے 22 پیسے پر بند ہوئی۔گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔