پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی
Sep 23, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں کمی کی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔