پی سی بی کا سب سے بڑا سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 19 ستمبر سے

پی سی بی کا سب سے بڑا سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 19 ستمبر سے

Sep 18, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب تک کا سب سے بڑا پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ پہلی مرتبہ ملک کے 100 اضلاع کے 1400 سکولوں سے 21 ہزار نوجوان کھلاڑی اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کا افتتاحی میچ 19 ستمبر کو دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ میچ کے اختتام پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔