کراچی ( کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق 29 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالر رہے۔اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 64 کروڑ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم سطح پر برقرار ہیں، جو ملک کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت اور مالیاتی استحکام کے لیے ایک اہم اشاریہ تصور کیے جاتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 22.64 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
12 گھنٹے قبل