پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 21 ارب ڈالر سے تجاوز
May 8, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ذخائر بڑھ کر 15 ارب 85 کروڑ 7 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی طور پر ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے کل ذخائر 21 ارب 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔