پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
Sep 22, 2026|ویب ڈیسک
ایشین گیمز( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔جواب میں بنگلادیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں پر 114 رنز تک محدود رہی۔ پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو اس سے قبل سیمی فائنل میں سری لنکا نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔