مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
Sep 22, 2026|ویب ڈیسک
لندن( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 36 سال کی عمر میں تمام فارمیٹس سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔مارک ووڈ نے انگلینڈ کی جانب سے 38 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مارک ووڈ کے مستقبل کے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے فیصلے کے بارے میں مارک ووڈ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران انہیں متعدد انجریز کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انگلینڈ کی نمائندگی کرنا ہمیشہ خوشی کا باعث رہا۔