ایشین گیمز میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا
Sep 22, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز کی ویمنز کرکٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 147 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثنا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔بنگلادیشی ٹیم 7 وکٹوں پر 114 رنز بنا سکی، جبکہ پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔