ایشین گیمز میں بھارتی ایتھلیٹ نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا
Sep 22, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز کے ایم ایم اے سیمی فائنل میں بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا تاریال کو سنگاپور کی ہوئی ہون کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔60 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہا، جس پر بھارتی ایتھلیٹ نے فیصلے کو چیلنج کیا۔ ری ویو کے بعد بھی ججز نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا، جس پر سوچیکا نے احتجاجاً حریف ایتھلیٹ اور ریفری سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔مقابلے کے دوران سوچیکا کا وزن مقررہ حد سے 700 گرام زیادہ نکلا۔ قواعد کے مطابق مقابلہ برابر ہونے کی صورت میں کم وزن رکھنے والے ایتھلیٹ کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔