پاکستان نے عمان میں ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر جیت لیا

پاکستان نے عمان میں ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر جیت لیا

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے عمان میں ہونے والے بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستانی دستے نے 455 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ گھڑ سواری کے مقابلوں میں 6 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔پاکستانی گھڑ سواروں کی کامیابی ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان سے وابستہ کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کی محنت، عزم اور بھرپور لگن کا نتیجہ قرار دی گئی ہے۔