وائیڈ فیصلے پر بھارتی کھلاڑیوں کا ردعمل، جاپان کے خلاف میچ متنازع

وائیڈ فیصلے پر بھارتی کھلاڑیوں کا ردعمل، جاپان کے خلاف میچ متنازع

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)بارش کے باعث سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ، پانچ اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 32 رنز بنائے، جبکہ ہدف کے تعاقب میں جاپانی ٹیم بڑے اپ سیٹ کے قریب پہنچ گئی تھی اور اسے آخری چار گیندوں پر چھ رنز درکار تھے۔اکشر پٹیل کی گیند پر جاپانی بلے باز الیگزینڈر پیٹمور ریورس سوئپ کھیلنے میں ناکام رہے تو امپائر نے گیند کو وائیڈ قرار دیا۔ فیصلے پر اکشر پٹیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا، جس کے بعد بھارتی کپتان شریاس ایئر بھی امپائرز سے گفتگو کے لیے پہنچ گئے۔بعد ازاں امپائر نے وائیڈ کا فیصلہ واپس لے لیا، جس پر بھارتی کھلاڑیوں کے طرزِعمل پر صحافیوں، مبصرین اور شائقین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے۔فیصلہ تبدیل ہونے کے بعد جاپان کو تین گیندوں پر چھ رنز درکار تھے، تاہم وہ ہدف حاصل نہ کرسکا اور بھارت نے دو رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔بھارتی شائقین نے بھی اس واقعے پر کھلاڑیوں کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جاپان سے شکست سے بھی زیادہ باعثِ شرمندگی قرار دیا۔