ابھشیک شرما نے پانچ دن میں ٹی ٹوئنٹی کے دو متضاد ریکارڈ بنا دیے

ابھشیک شرما نے پانچ دن میں ٹی ٹوئنٹی کے دو متضاد ریکارڈ بنا دیے

Sep 23, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی اوپنر ابھشیک شرما نے صرف پانچ روز کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک شاندار اور ایک ناخوشگوار ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔افغانستان کے خلاف محض 30 گیندوں پر سنچری بنانے والے ابھشیک شرما جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔جاپان کے خلاف گولڈن ڈک کے بعد 2026 میں ابھشیک شرما کے صفر پر آؤٹ ہونے کی تعداد 10 ہوگئی، جو ایک کیلنڈر سال کے دوران کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ ڈکس ہیں۔ابھشیک کے ان 10 صفر میں سے 7 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں آئے ہیں۔ اس سے قبل راشد خان 2019 اور شاداب خان 2024 میں ایک سال کے دوران 9، 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ جاپان کے خلاف صفر سے صرف پانچ دن پہلے ابھشیک نے افغانستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔