پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض میں کمی کا فریم ورک پیش کر دیا

14 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض میں کمی کا فریم ورک پیش کر دیا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو قرض میں کمی سے متعلق ایک نیا فریم ورک پیش کیا ہے، جس کے تحت مجموعی قرض کو جی ڈی پی کے تناسب سے کم کر کے 2034 تک 55.7 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیش کردہ منصوبے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال قرض کی شرح کو جی ڈی پی کے 67.4 فیصد تک لایا جائے گا، جبکہ 2028 میں یہ شرح 64.7 فیصد اور 2029 میں 61.6 فیصد تک کم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔فریم ورک کے مطابق 2033 میں قرض کی شرح 56.8 فیصد اور 2034 تک 55.7 فیصد تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔آئی ایم ایف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قرض میں کمی کے لیے ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہیں اور اگر اخراجات پر مؤثر کنٹرول نہ کیا گیا تو قرضوں کا بوجھ کم نہیں ہو سکے گا۔ادارے کے مطابق ایف بی آر اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہیں جبکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور سرکاری اداروں کے نقصانات میں کمی لانا بھی اہم اقدامات ہیں۔ آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے پر قابو پائے بغیر مالی استحکام ممکن نہیں ہوگا۔