پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 600 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 600 پوائنٹس گر گیا

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا اور شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 1421 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 392 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔