تاجروں کی رجسٹریشن تیز کرنے کیلئے ایف بی آر دفاتر کو اہداف مقرر

تاجروں کی رجسٹریشن تیز کرنے کیلئے ایف بی آر دفاتر کو اہداف مقرر

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) تاجر دوست آسان ٹیکس اسکیم کے تحت تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر کو رجسٹریشن کے اہداف دے دیے گئے۔تمام بڑے شہروں میں قائم فیلڈ دفاتر کو تاجروں کی رجسٹریشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر بڑے شہروں میں مراکز قائم کرکے تاجروں کی رجسٹریشن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسان ٹیکس اسکیم کے تحت اب تک تقریباً 200 تاجروں نے ہی ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں، جو مقررہ اہداف سے کم ہیں۔ اسی وجہ سے ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کو رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چھوٹے تاجروں کو 30 ستمبر کے بعد رجسٹریشن کرانے پر بھی ریلیف دیا جائے گا، جبکہ آسان ٹیکس اسکیم کے تحت تقریباً 5 ہزار تاجر پہلے ہی ایپ کے ذریعے رجسٹریشن حاصل کرچکے ہیں۔آسان ٹیکس اسکیم کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد اور دکانداروں کو ٹیکس کے دائرے میں شامل کرنا ہے۔