عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

لندن (کامرس ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔امریکی خام تیل 104 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے، جبکہ برینٹ خام تیل 108 ڈالر اور یو اے ای مربن 123 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ رات قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے جبکہ پٹرول 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔