کراچی( کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کا آغاز ہی کمی کے ساتھ ہوا۔ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 948 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی 0.38 فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی۔تاہم ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.16 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
4 گھنٹے قبل