پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
Sep 21, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 71 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 841 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 884 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔