اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاور سیکٹر اصلاحات کمیٹی کا اجلاس

اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاور سیکٹر اصلاحات کمیٹی کا اجلاس

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں جاری نجکاری کے تناظر میں ریگولیٹری اداروں کو مزید خودمختار اور مؤثر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے مختلف سفارشات پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ سفارشات مرتب ہونے کے بعد کمیٹی کو تفویض کردہ کام مکمل ہوگیا۔ اجلاس کے اختتام پر اسحاق ڈار نے تمام ارکان کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔