کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس اس ایک ہفتے کے دوران 2 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا ہے۔رواں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 3484 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 170478 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ہفتے کے دوران انڈیکس 4381 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ اس کی بلند ترین سطح 174172 اور کم ترین سطح 169790 ریکارڈ کی گئی۔حصص مارکیٹ میں اس ہفتے مجموعی طور پر 3.11 ارب شیئرز کے سودے 136 ارب روپے مالیت میں طے پائے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی کمی دیکھی گئی، جو 237 ارب روپے گھٹ کر 18928 ارب روپے رہ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 2 فیصد کمی
8 گھنٹے قبل