پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 3.22 فیصد کمی

1 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 3.22 فیصد کمی

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس مجموعی طور پر 3.22 فیصد کم ہو گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انڈیکس گزشتہ ہفتے 1 لاکھ 65 ہزار 596 کی سطح پر بند ہوا، جبکہ اس سے پہلے ہفتے کے دوران اس میں 5519 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 6280 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، جبکہ اس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 571 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 65 ہزار 291 ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی کمی دیکھی گئی، جو ہفتے کے دوران 513 ارب روپے گھٹ کر 18389 ارب روپے رہ گئی۔