اسموگ کے باعث پاکستان سری لنکا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

اسموگ کے باعث پاکستان سری لنکا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

Nov 11, 2026|ویب ڈیسک

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ بورڈ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف مقام تبدیل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کو راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔