ہاردک پانڈیا پنجاب کنگز سے 18 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیں گے

ہاردک پانڈیا پنجاب کنگز سے 18 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیں گے

Nov 11, 2026|ویب ڈیسک

دبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں ممبئی انڈینز کو چھوڑ کر پنجاب کنگز کی نمائندگی کریں گے، جہاں انہیں سابقہ فرنچائز کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ ملے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہاردک پانڈیا پنجاب کنگز سے 18 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گے، جبکہ ممبئی انڈینز میں ان کی سابقہ تنخواہ 16.35 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح ان کے معاوضے میں 1.65 کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ ہوگا۔اس تبادلے کے نتیجے میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پنجاب کنگز سے ممبئی انڈینز میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ نئی فرنچائز کی جانب سے بھی 18 کروڑ بھارتی روپے کے موجودہ معاوضے پر کھیلیں گے۔اس اہم تبدیلی سے ہاردک پانڈیا کے کیریئر میں ایک نیا باب شروع ہوگا، جبکہ ارشدیپ سنگھ کی شمولیت سے ممبئی انڈینز کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔