ایشین گیمز فائنل میں رسائی، مائیک ہیسن ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن
Oct 1, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ایشین گیمز 2026ء کے کرکٹ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔مائیک ہیسن نے کہا کہ کئی روز ہوٹل میں قیام کے بعد میدان میں کھیلنا اچھا تجربہ رہا۔ ان کے مطابق میچ تاخیر سے شروع ہوا اور 13 اوورز کا مختصر مقابلہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے گیند بازی میں عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ میدان میں بھی ٹیم کی کارکردگی مناسب رہی۔ تاہم بلے بازی کے دوران دباؤ میں آنے کے باوجود جس انداز میں ٹیم نے مقابلہ ختم کیا، وہ قابلِ تعریف تھا۔